09 اپریل ، 2012
پشاور … مردان ڈویژن نے انٹر ریجنل خواتین بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت لی۔ قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلے گئے ڈبلز فائنلز میں مردان کی اقصیٰ اور عارفہ حسن نے ایبٹ آباد کی عالیہ اور آمنہ کودو صفر سے ہرا دیا۔ پہلے سنگل فائنل میں مردان کی عارفہ حسن نے ایبٹ آباد کی عالیہ کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سنگل فائنل میں مردان کی اقصیٰ حسن نے ایبٹ اآباد کی منزہ کو ہرا دیا۔اس طرح مردان نے انٹر ریجنل چیمپئن شپ جیت لی۔ ایبٹ آباد نے دوسری اور پشاور کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔