پاکستان
12 مئی ، 2014

الطاف حسین کو پاسپورٹ نہ ملا تو ایک سال کیلیے کراچی بند کر اسکتے ہیں،طاہرمشہدی

 الطاف حسین کو پاسپورٹ نہ ملا تو ایک سال کیلیے کراچی بند کر اسکتے ہیں،طاہرمشہدی

اسلام آباد…متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا ہے اگر الطاف حسین کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری نہ ہوئے تو ایک سال کیلیے کراچی بند کر سکتے ہیں۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو تاحال شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہ ہونے پر متحدہ قومی موومنت نے اجلاس سے واک آوٹ بھی کیا۔سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے ایوان میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ ہو گیا الطاف حسین کی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کیلیے درخواست دی، حکومت نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیینٹ کی قائمہ کمیٹی میں نادارا حکام نے جھوٹ بولا کہ انہیں الطاف حسین کی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

مزید خبریں :