09 اپریل ، 2012
اسلام آباد … گھریلو تشدد کے خلاف تحفظ کا بل 2009ء پارلیمنٹ میں موٴخر کردیا گیا، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بل اتفاق رائے سے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مختلف جماعتوں کی جانب سے اعتراض کے باعث گھریلو تشددکے خلاف بل موٴخر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بل اتفاق رائے سے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، اعتراضات دور کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔