پاکستان
09 اپریل ، 2012

حسین حقانی کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر

حسین حقانی کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر

اسلام آباد … میمو گیٹ اسکینڈل کے مبینہ کردار حسین حقانی کا بیان وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی درخواست کو ترجیحی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی متفرق درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ عدالت کی اجازت سے 16 اپریل تک چھٹی پر ہیں، اس کے بعد درخواست کو ترجیحی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر کردیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی نے میمو کمیشن کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا، انہیں بھی منصور اعجاز کی طرح بیان ریکارڈ کرانے کی سہولت دی جائے۔

مزید خبریں :