دنیا
09 اپریل ، 2012

نیٹو سپلائی کی بندش سے خود کش حملوں کا سلسلہ رکا، عمران خان

اسلام آباد … تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بندش سے خود کش حملوں کا سلسلہ رکا ہے، سپلائی بحال نہیں ہونی چاہئے ورنہ خود کش حملے دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کے مزے لوٹنے کے بعد اب نیٹو سپلائی لائن کے ایشو پر سیاست چمکا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید پر جب تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا وہ بے گناہ ہیں، امریکا کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان کے کسی شہری کے سر کی قیمت مقرر کرے۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ آئی ایس آئی سے پیسے لینے والے باقی لوگوں کے نام بھی سامنے لائے۔

مزید خبریں :