دلچسپ و عجیب
14 مئی ، 2014

دونوں ہاتھوں سے معذور ٹیبل ٹینس کاماہر کھلاڑی

دونوں ہاتھوں سے معذور ٹیبل ٹینس کاماہر کھلاڑی

ٹوکیو…دنیا میں ایسے بہت سے با ہمت افراد موجود ہیں جو اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیتے اور اپنی مسلسل جدوجہد کے ذریعے اپنا نام پیدا کرلیتے ہیں۔مصر سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ہماتو کا شماربھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے جو اپنے دونوں بازوؤں سے محروم ہے۔ابراہیم ٹیبل ٹینس کا پیشہ ور کھلاڑی ہے اور بیٹ کو منہ میں رکھ کر اس شاندار انداز میں مقابلہ کرتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔10سال کی عمر میں حادثے کے نتیجے میں دونوں بازوؤں سے محروم ہوجانے والے ابراہیم نے حال ہی میں ٹوکیو میں دنیا کے دوسرے نمبر کے ٹیبل ٹینس کھلاڑی ما لونگ سے مقابلہ کیا اور کئی صحت مند کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ابراہیم کا کہنا ہے کہ اس وقت اس کی پوری توجہ پیرالمپکس گیمز کی جانب مرکوز ہے جہاں وہ سرخرو ہو کر اپنی بچپن کی خواہش کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے۔

مزید خبریں :