14 مئی ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار مولانا تنویر الحق تھانوی مصطفی کمال کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے۔ مصطفیٰ کمال کی سینیٹ کی خالی نشست پر ایم کیو ایم کے رہنما کنور خالد یونس، مولانا تنویر الحق تھانوی اور وسیم اختر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ محمد نجیب کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما کنور خالد یونس اور وسیم اختر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اور ایم کیو ایم کے سینٹر مصطفیٰ کمال کی سینیٹ کی خالی نشست پر مولاناتنویر الحق تھانوی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے جس کا پبلک نوٹس صوبائی الیکشن کمیشن نے جاری کردیا جبکہ حتمی نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان جاری کرے گا۔