15 مئی ، 2014
کراچی… رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری گزشتہ سال سے تقریباً ڈھائی گنا زائد ہے۔ تین سال بعد پہلی بار پاکستان میں 2 ارب ڈالر کا بیرونی سرمایہ آیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران 2 ارب 97 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ سال سے 133 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2011 کے بعد پہلی بار ملک میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا بیرونی سرمایہ آیا ہے۔ماہرین کے مطابق یورو بانڈز ، ٹیلی کام لائسنسز اور تیل و گیس کے شعبے میں بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ لگایا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 9 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ زخائر 78 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 12 ارب 88 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 8 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔