کاروبار
15 مئی ، 2014

رمضان میں گھی، دالیں، بیسن ، دودھ اور چاول رعایت پر ملیں گے،ایم ڈی یوٹیلٹی

 رمضان میں گھی، دالیں، بیسن ، دودھ اور چاول رعایت پر ملیں گے،ایم ڈی یوٹیلٹی

اسلام آباد…ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن خاقان مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، دالیں، بیسن ، دودھ اور چاول 10 روپے کلو سستے ملیں گے، چائے پر عوام 50 روپے فی کلو کی رعایت حاصل کرسکیں گے۔اسلام آباد میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم۔ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن خاقان مرتضیٰ نے بتایا کہ حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کی مد میں 2 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے، جس کے تحت رمضان میں عوام کو گھی ،دالیں ،کھجور ،دودھ اور چاول دس روپے فی کلو سستے ملیں گے۔ آٹے پر 6 روپے کلو ، چائے پر 50 روپے کلو اور مصالحہ جات کی قیمت میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے دو ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کو کم قرار دیتے ہوئے اس میں اضافے کی تجویز دی۔ کمیٹی نے تجویز کیا کہ عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر رعایتی نرخوں پر ادویات فروحت کی جائیں۔

مزید خبریں :