پاکستان
15 مئی ، 2014

جے یو آئی ف مڈٹرم انتخابات کی حامی نہیں،فضل الرحمن

 جے یو آئی ف مڈٹرم انتخابات کی حامی نہیں،فضل الرحمن

راولپنڈی …جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی پورے ملک میں ہوئی ، تحریک اس لیے چل رہی ہے کہ دھاندلی ان کے لیے کیوں نہیں ہوئی،جے یو آئی ف مڈٹرم انتخابات کی حامی نہیں ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اختلافات کا یہ مقصد نہیں کہ جمہوریت کو لپیٹ دیا جائے،حکومت کو ابھی ایک سال مکمل نہیں ہوا اور بہت سارے بحران سامنے آگئے، جن میں اداروں کا ٹکراوٴ بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ کوئی انہیں حکومت کے خلاف اکٹھا ہونے کی دعوت دے سکے، سڑکوں پر آنے سے آئینی ڈھانچہ نہیں رہے گا اور یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پاکستان آنا چاہتے ہیں تو اتنا وقت باہر کیوں گزارا، قانون اجازت دیتا ہے تو انہیں پاسپورٹ جاری ہونا چاہیئے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحفظ پاکستان قانون بنا کر ہر شخص کے موت کے پروانے پر دستخط کیے جارہے ہیں، ڈکٹیٹر کے زمانے بھی ایسے قوانین نہیں آئے۔

مزید خبریں :