پاکستان
15 مئی ، 2014

مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، سراج الحق

لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا خاتمہ نہیں ،الیکشن نظام میں اصلاح چاہتے ہیں۔طالبان سے مذاکرات کا ڈیڈ لاک ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،منصورہ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات میں حکومت دو قدم آگے اورچار قدم پیچھے ہٹ جاتی ہے ، طالبان کمیٹی کو گلہ ہے کہ سرکاری کمیٹی صحیح رسپانس نہیں دیتی،طویل وقفے بعد ڈرون حملہ کہیں دوبارہ گٹھ جوڑ کا نتیجہ تو نہیں! سراج الحق کا کہناتھاکہ کوئی سیاسی اتحاد نہیں بن رہا ، البتہ رابطے ضرور ہیں ، جمہورت کا خاتمہ نہیں ،الیکشن نظام میں اصلاح چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :