پاکستان
16 مئی ، 2014

شناختی کارڈ کیلئے الطاف حسین نے قانونی تقاضے پورے کیے،حیدرعباس رضوی

شناختی کارڈ کیلئے الطاف حسین نے قانونی تقاضے پورے کیے،حیدرعباس رضوی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ کے حصول کیلئے الطاف حسین نے قانونی تقاضے پورے کیے،کوئی غلط بات ایم کیوایم سے منسوب نہیں کی جانی چاہیے،الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے لیے ہم نے مظاہرے کیے۔ حیدرعباس رضوی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزارت داخلہ سے ایسی توقع نہیں تھی، ہمیں واضح طورپرمعاملات سے آگاہ کیا جائے،نادرا ٹیم کو پرانا شناختی کارڈ اور فیس بھی ادا کر دی گئی تھی، الطاف حسین قانون کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نادرا کا عملہ ہائی کمیشن کے بلانے پر لندن میں ایم کیو ایم سیکریٹریٹ پہنچا، ہائی کمیشن کے بلانے پر نادرا کے عملے کا الطاف حسین کے پاس جانا خلاف قانون نہیں۔

مزید خبریں :