16 مئی ، 2014
نئی دہلی…آئی پی ایل کرپشن کیس کی تحقیقات کیلئے بھارتی سپریم کورٹ نے نئی کمیٹی قائم کردی۔ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس مڈگل ہوں گے۔بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے نئی کمیٹی بنادی، کمیٹی کے سربراہ جسٹس مڈگل ہوں گے جبکہ سینئر آئی پی ایس افسر بی بی مشرا ان کی معاونت کریں گے۔ کمیٹی کے پاس اختیارات ہوں گے کہ کرپشن کے حوالے سے دستاویزات اور ریکارڈنگ حاصل کرکے تحقیقات کرسکے۔ جسٹس مدگل اور بی بی مشرا ایک اچھی شہرت کے کرکٹر سے بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کمیٹی کو حکم دیا ہے کہ اگست کے آخر تک اپنی سفارشات بند لفافے میں عدالت میں پیش کریں تاکہ بھارتی کرکٹ میں کرپشن کے ملزمان کو سزا دی جاسکے۔