16 مئی ، 2014
پشاور…خطیب مرکزی شیعہ جامع مسجدکوچہ رسالدار مولانا ارشادحسین خلیلی کا کہنا ہے کہ جیو کے پروگرام میں جوکچھ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، ادارے اور پروگرام کی میزبان نے معافی مانگی ہے،معافی مانگنے والوں کو اگراللہ تعالیٰ معاف کرتا ہے تو ہم بھی معاف کرتے ہیں۔ مولانا ارشاد حسین خلیلی کا جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اس مسئلے پر ملک میں انتشار نہیں چاہتے، اس قسم کی سازش میں کسی کو کردار ادا کرنے نہیں دیں گے، کسی ادارے سے دشمنی نہیں چاہتے، جیو ملک کیلئے کام کرے یہی چاہتے ہی۔