16 مئی ، 2014
تھرپارکر…تھرپارکرمیں غذائی قلت کے باعث سول اسپتال مٹھی میں 4بچے انتقال کرگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں آج انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 6ہوگئی، انتقال کرنے والے بچوں کی عمریں ایک دن سے 8دن کے درمیان تھیں۔