16 مئی ، 2014
اسلام آباد…شہدا فاوٴنڈیشن لال مسجد نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی کے علاوہ اے آر وائی بھی ایک پروگرام نشر کر کے توہین اہل بیت کا مرتکب ہو چکا ہے ، جیو ٹی وی کے خلاف کارروائی سے پہلے اے آر وائی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ شہدا فاونڈیشن لال مسجد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اے آر وائی ٹی وی بھی کچھ عرصہ قبل جیو کی طرح کی توہین کا مرتکب ہوچکا ہے، جیو ٹی وی کے خلاف کارروائی سے قبل اے آر وائی کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، اے آر وائی نے سب سے پہلے توہین اہل بیت کا ارتکاب کیا۔ شہدا فاوٴنڈیشن لال مسجد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اے آر وائی اور مبشر لقمان نے شائستہ لودھی کا پروگرام دوبارہ دکھا کر بھی توہین اہل بیت کا ارتکاب کیا۔