دنیا
16 مئی ، 2014

اب کی بار مودی سرکار، بی جے پی کا نعرہ سچ ہوگیا

اب کی بار مودی سرکار، بی جے پی کا نعرہ سچ ہوگیا

نئی دہلی…بھارتی جنتا نے بھارتیا جنتا پارٹی کو جتوا دیااور اب بات بھارتی انتخابات کی جس میں حکمراں کانگریس پٹ گئی اور بھارتی جنتا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو لوک سبھا میں تین سو کے قریب نشستوں پر کامیاب کرادیا،نریندر مودی اب وزیراعظم بنیں گے،نہرو خاندان نے نہ صرف بدترین شکست تسلیم کرلی بلکہ راہول گاندھی نے بری کارکردگی کی ذمے داری بھی اپنے کندھوں پر اٹھالی۔ اب کی بار مودی سرکار،جی ہاں نئی دہلی سے چلنے والی بھارت کی راجدھانی ایکسپریس کو اب بی جے پی کا انجن ٹریک پر دوڑائے گا۔دہلی کے راج پر اپنا استھان جمانے کے لیے 543نشستوں میں سے 272پر کامیابی ضروری تھی، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی نے اکیلے ہی لوک سبھا میں سادہ اکثریت حاصل کرکے گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو اگلے پانچ برس تک وزارت عظمیٰ کے سنگھاسن تک پہنچادیا ہے،جنہوں نے جیتنے کے بعد پاکستان سے پیار کے رشتے بڑھانے کا سندیسہ بھیج دیا۔کامیابی کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں بی جے پی کے رہنما اورکارکن خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں ،تو مودی کے ہاتھوں شکست کے بعد کانگریس کے دفاتر سناٹے میں ہیں۔راجیو شکلا کہتے ہیں کہ مودی نے عوام کو چاند تارے توڑ لانے کے سپنے دکھائے ہیں،دیکھیے ان خوابوں کی تعبیر کیا ہوتی ہے،تو راہول گاندھی نے بری کارکردگی کی ذمے داری بھی اپنے کاندھوں پر اٹھالی ہے۔بھارت میں کافی عرصے کے بعد کسی ایک جماعت کو تن تنہا حکومت بنانے کا سنہری موقع ہاتھ آیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جتنی بڑی طاقت اتنی بڑی ذمے داری،غربت ،انتہا پسندی اورخطے میں پڑوسیوں سے تعلقات مودی حکومت کے بڑے امتحان ہوں گے، کچھ ہی عرصے میں اندازہ ہوجائے گا کہ مودی کی راجدھانی ایکسپریس ان بڑے اسٹیشنز پر رکے گی یا اپنی رفتار کے ہاتھوں بریک پر کنٹرول کھودے گی۔

مزید خبریں :