پاکستان
16 مئی ، 2014

پشاور میں لاکھوں روپے مالیت کے جعلی ڈالر برآمد

پشاور میں لاکھوں روپے مالیت کے جعلی ڈالر برآمد

پشاور…پشاورمیں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی ڈالر برآمد کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شخص سے ایک لاکھ 20ہزار ڈالر برآمد ہوئے جو بظاہر بیرون ملک سے آئے ہوئے لگتے ہیں اور ان میں ایک ہی سیریل نمبر کے کئی ڈالرز بنائے گئے ہیں جنہیں مشکل سے ہی پہچانا جاسکتا ہے۔ ڈالرز اتنی مہارت سے بنائے گئے ہیں کہ بظاہر اصلی لگتے ہیں۔

مزید خبریں :