پاکستان
16 مئی ، 2014

چمن:بجلی کی طویل بندش کے خلاف لوگوں کامظاہرہ اور دھرنا

چمن:بجلی کی طویل بندش کے خلاف لوگوں کامظاہرہ اور دھرنا

چمن…چمن شہر اور گرد ونواح میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف لوگوں نے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ علاقے میں دس روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے،جس سے پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔مظاہرین نے تاج روڈ پر شہداء چوک پر دھرنا دیا جس سے ٹریفک معطل ہوگیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو دن میں بجلی بحال نہ کی گئی تو چمن گرڈ اسٹیشن کا گھیراوٴ کرینگے۔

مزید خبریں :