پاکستان
16 مئی ، 2014

بہاول پور میں جدید ویٹرنری یونی ورسٹی بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

بہاول پور میں جدید ویٹرنری یونی ورسٹی بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

بہاول پور …وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بہاول پور میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر جدید ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس میں نوجوانوں کو ویٹرنری کے جدید کورسز کرائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں لائیو سٹاک کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم کی جو لائیو سٹاک کے فروغ کیلئے ایک ہفتے کے اندر جامع ایکشن پلان تیار کرے گی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف سے جاپان کے سفیر ہروشی انوماٹا نے بھی ملاقات کی، جس باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :