پاکستان
16 مئی ، 2014

مارننگ شوز کا معاملہ، اسلامی نظریاتی کونسل کوحافظ طاہر اشرفی کا خط

مارننگ شوز کا معاملہ، اسلامی نظریاتی کونسل کوحافظ طاہر اشرفی کا خط

اسلام آباد…اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حافظ طاہر اشرفی نے ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز کے معاملے پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھ دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کونسل ایسے معاملات کے حوالے سے سفارشات دے۔ پاکستان علما کونسل کے سربراہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حافظ طاہراشرفی نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے مارننگ شوزکی حالیہ صورتحال پر رہنمائی کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریعت ایسے معاملات پر کیا کہتی ہے، 20مئی کے کونسل کے اجلاس میں اس معاملے پر بحث کی جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات دے کہ ایسے واقعات سے کیسے نمٹا جائے اور اس کا سدباب کیسے ہوسکتا ہے۔ حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ فتوے بازی سے ملک کو نقصان ہوگا اور انتہا پسندی بڑھے گی،مارننگ شوز جیسے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :