پاکستان
17 مئی ، 2014

ملک بھر میں بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایاجاسکا

لاہور… حکومتی دعوے کے برعکس ملک بھر میں بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور مختلف شہروں میں 12سے14گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے تمام تر سرکاری دعووں کے باجود اب بھی شہری علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹیاور14دیہی علاقوں میں سے16گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے ،حیدر آباد اور قریبی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے بجلی کی بندش سے گھریلو صارفین کے ساتھ تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ،پنجاب بھرمیں لوڈشیڈنگ دورانیے میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے ،اوچ میں گذشتہ روز طوفان سے کئی پول گرنے کے باعث معطل ہونے والی بجلی اب تک بحال نہیں کی جاسکی ہے ۔بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں صرف 7سے8گھنٹے ہی بجلی دستیاب ہونے سے پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے،خیبر پختونخوا میں بھی 10سے12گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول ہے۔

مزید خبریں :