پاکستان
18 مئی ، 2014

کابل میں سہ فریقی مذاکرات،آرمی چیف پاکستان کی نمائندگی کرینگے

کابل میں سہ فریقی مذاکرات،آرمی چیف پاکستان کی نمائندگی کرینگے

کابل …چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے کل افغانستان جائیں گے۔ ترجمان افغان وزارت دفاع کے مطابق پاکستان، افغانستان اور ایساف کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کل شروع ہوں گے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کریں گے۔ دیگر شرکاء میں اتحادی فوج کے حکام اور افغان وزیر دفاع شامل ہیں۔سہ فریقی مذاکرات کا یہ 37 واں دور ہے جو ایسے وقت میں ہورہا ہے جب افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہے۔

مزید خبریں :