پاکستان
18 مئی ، 2014

ساہیوال: دریائے راوی سے بچے کی لاش نکال لی گئی

ساہیوال: دریائے راوی سے بچے کی لاش نکال لی گئی

ساہیوال…گزشتہ روز دریائے راوی میں ڈوبنے والے خاندان کے ایک بچے کی لاش نکال لی گئی،ماں اور2بچوں کی تلاش اب بھی جاری ہے ۔ساہیوال اورفیصل آبادکے درمیان شیرازہ پتن کے مقام پر ہفتے کے روز ایک رکشہ اس وقت دریائے راوی میں گرگیا،جب میاں بیوی اپنے3بچوں کیساتھ ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس اپنے گاوٴں جا رہے تھے،دریا کا کنارا نرم ہونے کے باعث رکشا دریا میں گِر گیا،رکشا ڈرائیور اور خاندان کے سربراہ نے تیر کر جانیں بچائیں مگر ماں پٹھانی بی بی اور3بچے قمر عباس،زین اور مہوش دریا میں ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے آج صبح قمر عباس کی لاش نکال لی ،جبکہ ماں اور2بچوں کی تلاش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

مزید خبریں :