پاکستان
18 مئی ، 2014

پشاور: دستی بم سے تاجر کے گھر پر حملہ،جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار

پشاور: دستی بم سے تاجر کے گھر پر حملہ،جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار

پشاور…پشاور کے علاقے خان مست کالونی میں موٹر سائیکل سواروں نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ چوکیدار کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ وار زخمی ہوا، تاہم دونوں حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پشاور کے علاقے خان مست کالونی میں دو موٹر سائیکل سواروں نے ایک گھر پرفائرنگ اوردستی بم سے حملہ کیا، پولیس کے مطابق چوکیدار کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آورزخمی ہوا، تاہم دونوں حملہ آورموٹر سائیکل چھوڑ کر تنگ گلیوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر دستی بم کو ناکارہ بنادیا، پولیس نے کھوجی کتے کی مدد سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ گھر کے مالک تاجر حاجی نیاز محمد کاکہناتھا کہ ان سے فون اوردھمکی آمیر خط کے ذریعے ایک کروڑ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بھتہ نہ دینے پر ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں :