پاکستان
18 مئی ، 2014

اکتوبر نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرا دیں گے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

 اکتوبر نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرا دیں گے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

لاہور…خبیر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سفید انگریز وں کے جانے کے بعد کالے انگریز ملک کو لوٹ رہے ہیں، پارٹی لیڈریاوزیراعلیٰ کرپٹ ہوگاتوکرپشن ختم نہیں ہو گی ،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بدسلوکی پر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ،لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جھوٹ بولے، خیبرپختونخواہ میں اکتوبر نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرا دئیے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں روزگارکے مواقع پیدا کرنے میں وفاق رکاوٹ بنا ہوا ہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن بیچارے ہیں،عمران خان صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، نہ ہی وہ بطور وزیر اعلیٰ مداخلت برداشت کرینگے۔

مزید خبریں :