دنیا
18 مئی ، 2014

بھارتی صدر نے نئی حکومت کے قیام کے لیے لوک سبھا تحلیل کر دی

بھارتی صدر نے نئی حکومت کے قیام کے لیے لوک سبھا تحلیل کر دی

نئی دہلی …بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے نئی حکومت کے قیام کے لیئے 15 ویں لوک سبھا تحلیل کر دی۔نئی حکومت کے قیام کی باضابطہ کاروائی کے لیئے بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے گذشتہ روز سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے آخری اجلاس میں پیش کی گی تجویز منظور کرتے ہوئے 15ویں لوک سبھا کی تحلیل کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے، الیکشن کمیشن نے 16ویں لوک سبھا کے لیئے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے 543 ارکان کی فہرست بھی صدر کے حوالے کر دی ہے، نئی کابینہ 21 مئی کو حلف اٹھائے گی۔

مزید خبریں :