21 مئی ، 2014
تربت …بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے دشت چوٹ میں نامعلوم مسلح ا فر اد نے عبدالحمید نامی شخص کے گھر پر حملہ کیا اور آتشیں اسلحہ سے اند ھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے۔