پاکستان
21 مئی ، 2014

لاہور : کیبل پر جیو کی بندش کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

لاہور : کیبل پر جیو کی بندش کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

لاہور…کیبل پر جیو کی بندش کے خلاف صحافیوں نے پنجاب اسمبلی کی کوریج کابائیکاٹ کیا تاہم حکومتی ٹیم انہیں مناکر اسمبلی میں لے گئی ، اسمبلی سے خطاب میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہاکہ جیو کی بندش غیر قانونی ہے اس کانوٹس لیں گے۔ جیو کی بندش کے خلاف صحافیوں نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی کابائیکاٹ کیا ، اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کے دوران پیمرا کیخلاف نعرے بھی لگائے گئے ، تاہم حکومتی ٹیم صحافیوں کو مناکر اسمبلی میں لے گئی ۔اس موقع پر اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہاکہ بائیکاٹ ختم کرنے پرصحافیوں کے شکرگزار ہیں ، گذشتہ روز پیمرا کے ارکان کے فیصلے کی ترجمان پیمرانے وضاحت کردی تھی، کیبل پر جیوکی بندش غیرقانونی ہے اس کانوٹس لیں گے، کیبل آپریٹرز کاکوئی حق نہیں ہے کہ وہ جیوکانمبرتبدیل کریں یابند کردیں یاعوام جیو نیوز نہ دیکھ سکیں ،یہ صحافتی اورجمہوری روایات پر قدغن لگانے کی کوشش ہے، اور وہ اس طرح کی کسی پابندی کے حق میں نہیں ،رانا ثنا اللہ نے حامد میر پر حملے کی بھی مذمت کی اور کہاکہ وہ انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید خبریں :