پاکستان
21 مئی ، 2014

پیمرامیں اے آر وائی اور مبشر لقمان کے خلاف شکایت کی سماعت

پیمرامیں اے آر وائی اور مبشر لقمان کے خلاف شکایت کی سماعت

اسلام آباد…پیمرا کے لیگل ونگ نے عدلیہ مخالف پروگرام چلانے پر مبشر لقمان اور اے آر وائی کے خلاف شکایت پیمرا کے کونسل آف کمپلینٹس کو بھجوا دی ہے۔پیمرا ہیڈ کوارٹر اسلام آبادمیں اے آر وائی اور اس کے اینکر مبشر لقمان کے خلاف شکایت کی سماعت پیمرا کے لیگل ونگ کے انچارج زاہد ملک نے کی۔ چوہدری محمد اکرم ایڈووکیٹ کی درخواست کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے شکایت میں تبدیل کر کہ پیمرا کو بھجوایا تھا،اس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مبشر لقمان نے6 مئی 2014 کو پروگرام”کھرا سچ“ میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری، عدلیہ اور عدالتی فیصلوں کو تضحیک کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :