پاکستان
21 مئی ، 2014

وہاڑی میں مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم،11 افراد جاں بحق

وہاڑی میں مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم،11 افراد جاں بحق

وہاڑی …وہاڑی میں مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم ہوا ہے۔حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بورے والا روڈ پر اڈہ ظہیر نگر کے قریب پیش آیا۔ بورے والا سے ملتان جانے والی مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 21زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید 8افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ چھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں :