21 مئی ، 2014
کراچی…کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے دوسرے مرحلے میں کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔ ناظم امتحانات عمران چشتی کے مطابق کامرس پرائیوٹ کے امتحانات میں تقریباً 20 ہزار طلباء شرکت کریں گے۔ کامرس پرائیوٹ میں لڑکیوں کیلئے 10اور لڑکوں کیلئے 22امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ آرٹس ریگولر اور پرائیوٹ کے امتحانات میں 40 ہزار طلباء شرکت کریں گے۔ آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ امتحانات میں لڑکوں کیلئے 21 اور لڑکیوں کے 37 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ 22مئی سے شروع ہونے والے امتحانات میں 10امتحانی مراکز کو حساس اور 7کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ عمران چشتی کا کہنا تھا کہ ان مراکز پر سیکیورٹی ناگزیر ہے۔