پاکستان
21 مئی ، 2014

جیو اور جنگ گروپ سے اظہار یک جہتی، صحافی تنظیمیں ایک ہوگئیں

جیو اور جنگ گروپ سے اظہار یک جہتی، صحافی تنظیمیں ایک ہوگئیں

کراچی …جیو اور جنگ گروپ سے اظہار یکجہتی کیلئے کے یو جے اور پی ایف یو جے کی فریڈم آف پریس کمیٹی نے جیونیوز کے دفتر کا دورہ کیا اورپیمرا کے پرائیویٹ اجلاس کی مذمت کی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کے سینئر ارکان پر مشتمل فریڈم آف پریس کمیٹی کے ارکان نے جیو ٹی وی نیٹ ورک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جیو ٹی وی کے دفتر کا دورہ کیا اور جیو نیوز کے کنڑولر نیوز انصار نقوی ،ڈائریکٹر اسائنمنٹ زاہد حسین اور بیورو چیف جیو نیوز کراچی فیصل عزیزخان سے ملاقات کی۔انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ ملک بھر کی صحافی برداری ایک ہے، اداروں کی جنگ میں ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جنگ اور جیو نیوز کے بہانے تمام اداروں کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ جیو اور جنگ گروپ کے خلاف جاری اس کھیل میں مختلف کردارملوث ہیں، یہ وہ وقت ہے جب سب کو مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔ وفد نے اس سے قبل کراچی یونین آف جرنلسٹس کے دفتر میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا۔جیونیوز کے دفتر کا دورہ کرنے والے کے یو جے اور پی ایف یو جے کے فریڈم آف پریس کمیٹی کے ارکان میں ڈان نیوز کے سینئر صحافی حبیب خان غوری، ایکسپریس اخبار کے ایڈیٹر طاہر نجمی، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے امین یوسف، صدر کے یو جے جی ایم جمالی، جنرل سیکریٹری واجد رضا اصفہانی، سینثر صحافی شاہد حسین، کنڑولر میٹرو ٹی وی صفدرعلی بھی شامل تھے۔

مزید خبریں :