پاکستان
21 مئی ، 2014

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نشریاتی حقوق پر تحریک انصاف کے الزامات مسترد کردیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نشریاتی حقوق پر تحریک انصاف کے الزامات مسترد کردیے

لاہور… پاکستان کرکٹ بورڈ نے نشریاتی حقوق پر تحریک انصاف کے الزامات مسترد کردیے۔پی سی بی کا اس حوالے سے اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے جیو سے اختلافات کی بنیاد پر بغیر ثبوت کرکٹ بورڈ پر الزامات لگائے، سری لنکا اور جنوبی افریقہ سے سیریز کے نشریاتی حقوق فراہم کرنے کا معاملہ انتہائی شفاف تھا۔پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے جیو سے اختلافات کی بنیاد پر بغیر ثبوت کرکٹ بورڈ پر الزامات لگائے، سری لنکا اور جنوبی افریقہ سے سیریز کے نشریاتی حقوق فراہم کرنے کا معاملہ انتہائی شفاف تھا، نشریاتی حقوق کی بڈ کمیٹی کے سربراہ احسان مانی تھے جو آئی سی سی کے سابق سربراہ اور شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں، نشریاتی حقوق کی فراہمی کے موقع پر نہ ہی چیئرمین نجم سیٹھی ملک میں تھے اور نہ انہوں نے مداخلت کی، جیو نے سری لنکا کی سیریز کی آدھی رقم سیریز سے پہلے اور آدھی رقم سیریز کے بعد ادا کردی، بڈنگ کے تمام معاملات دستاویزات کی شکل میں موجود ہیں جنھیں آڈٹ فرم نے بھی شفاف قراردیا۔پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ نشریاتی حقوق کے لیے کسی بھی فریق نے معاملے پر اعتراض نہیں اٹھایا، پی ٹی وی سمیت 7براڈ کاسٹرز نے بڈ کی دستاویزات وصول کیں لیکن صرف 2اداروں نے بڈنگ میں حصہ لیا، یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ پی ٹی وی نے بڈنگ میں حصہ نہ لیا ہو، ماضی میں بھی پی ٹی وی نے دیگر چینلز سے رائٹس خریدے۔

مزید خبریں :