پاکستان
21 مئی ، 2014

جیو کے لائسنس کی معطلی کے غیرقانونی فیصلے پر کوئٹہ میں احتجاج

جیو کے لائسنس کی معطلی کے غیرقانونی فیصلے پر کوئٹہ میں احتجاج

کوئٹہ…جیو کے لائسنس کی معطلی سے متعلق پیمرا کے پرائیوٹ اراکین کے فیصلے کے خلاف کوئٹہ یونین آف جر نلسٹس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کوئٹہ میں میر خلیل الرحمان روڈ پر جنگ اور جیو کے دفتر کے سامنے کیا گیا۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر جیو کا لا ئسنس معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے پیمرا کے پر ا ئیویٹ اراکین کے فیصلے کو قابل مذمت قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ اگر جیو کا لائسنس منسوخ کیاگیا تو ہزاروں ملازمین بیروزگار ہوجائیں گے۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کا ہر صورت میں تحفظ کریں گے۔ مظاہرین نے بعض چینلز کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :