21 مئی ، 2014
کراچی … کراچی کی الیکٹرونکس مارکیٹ کے دو بھائیوں سمیت تین تاجروں کو پراسرار انداز میں اغوا کرلیا گیا ہے،24 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کیباوجود ان کا سراغ نہیں مل سکا۔ کراچی الیکٹرونکس اینڈ اسمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان کے مطابق صدر کی الیکٹرونکس مارکیٹ کے انیس احمد پیر کی رات دکان سے گھر جاتے ہوئے اغوا ہوگئے ، جبکہ مارکیٹ میں دکان چلانے والے دو بھائیوں عقیل احمد اور خلیل احمد کو نامعلوم مسلح افراد کیماڑی میں ان کے گھرسے اغوا کرکے لے گئے ، تینوں تاجروں کے بارے متعلقہ تھانوں سے رابطہ کیا گیا لیکن اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔