پاکستان
21 مئی ، 2014

جیو کے خلاف پیمرا کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،سینئروکلا

جیو کے خلاف پیمرا کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،سینئروکلا

لاہور…لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے سینئر وکلا کہنا ہے کہ چیئرمین کی تعیناتی کے بغیر پیمرا نامکمل ادارہ ہے، پرائیویٹ ممبران کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، عوام نے تعصب پر مبنی پیمرا کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ لاہور کے سینئر وکلا کے درمیان جیو کے خلاف پیمرا کا فیصلہ موضوع بحث رہا۔ وکلا کا کہنا تھا کہ سربراہ کی خالی نشست اوراجلاس میں سرکاری ممبران کی غیر موجودگی میں پیمرا کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اس پر عملدرآمد بھی نہیں ہو سکتا۔وکلا کہتے ہیں کہ جیو کے لائنس منسوخ کرنے سے متعلق پیمراکا فیصلہ عوام کو قبول نہیں۔وکلا کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے پیمرا کے پرائیویٹ ممبران کسی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔وکلا کا کہنا تھا کہ پیمرا کے پرائیویٹ ممبران کو ایسی کیا جلدی تھی کہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی جیو کے خلاف فیصلہ دیدیا۔ آئینی اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیمرا کے پرائیویٹ ممبرز کا فیصلہ کسی بھی طرح قانونی نہیں، جیو کے ناظرین اور عوام کو ان کے پسندیدہ چینل سے محروم رکھنا غیر قانونی اقدام ہے۔

مزید خبریں :