پاکستان
22 مئی ، 2014

شیریں مزاری اس الزام سے پلٹ گئیں جو ان کے قائد نے لگایا تھا

شیریں مزاری اس الزام سے پلٹ گئیں جو ان کے قائد نے لگایا تھا

لاہور…تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری آج اس الزام سے بھی پلٹ گئیں جو ان کے قائد عمران خان نے لگایا تھا۔ ہو سکتا ہے ان کی یادداشت دھوکا کھا گئی ہو، آئیے دیکھتے ہیں۔ تحریک انصاف آج کل جیو نیوز پر نئے الزامات تو لگا رہی ہے، لیکن پرانے الزامات سے خود ہی مکرتی جا رہی ہے۔ شیریں مزاری کو شاید بھول گیا کہ عمران خان نے جیو پر انتخابی دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ میاں چینل دھاندلی کیسے کر سکتا ہے جب یہ پوچھا گیا تو عمران خان کو یہ منطق سوجھی، شاید کسی نے بتا دیا ہو کہ نواز شریف کی تقریر تو سب سے پہلے کیپیٹل ٹی وی نے کٹ کی تھی، تو تحریک انصاف اس الزام سے بھی مکر گئی۔ شیریں مزاری کی یادداشت نے بھی ایک نیا رنگ دکھایا۔ شاید شیریں مزاری کو یہ بھی یاد نہیں رہا تھا کہ کیمرے میں باتیں محفوظ بھی ہو جاتی ہے اور کمزور یادداشت والوں کے لیے انہیں دہرایا بھی جا سکتا ہے۔ کہتے ہیں کہ جھوٹ بولنا ہو تو یادداشت بہت اچھی ہونی چاہیے اور یادداشت عمران خان اور شیریں مزاری دونوں کی خراب ہے۔

مزید خبریں :