22 مئی ، 2014
لاہور…ملک کے بیشتر حصوں میں جیونیوز کی بندش پر طلبا میں تشویش پائی جاتی ہے۔ طلبہ وطالبات کا کہنا ہے کہ جیو نیوز نے ہمیشہ سچ کے لیے آواز اٹھائی، جیو کی بندش کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ جیو نیوز کے چاہنے والے خبریں اور اپنے پسندیدہ پروگرام دیکھنے کیلئے چینل گھماتے رہ جاتے ہیں، لیکن ملک کے زیادہ تر حصوں سے جیو نیوز آج کل غائب ہے۔ اس صورت حال نے طلبہ و طالبات کو رنج میں مبتلا کر رکھا ہے، وہ کہتے ہیں جیو نے ہمیشہ حق سچ کی آواز بلند کی، اسے بند نہیں ہونا چاہئے۔طلبہ وطالبات کا کہنا ہے کہ جیو کی بندش مسائل کا حل نہیں، ایسا ہوا تو ہزاروں خاندان متاثر ہوں گے۔طلبہ وطالبات کا کہنا تھا کہ عوامی چینل کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ شدید احتجاج کریں گے۔