22 مئی ، 2014
پشاور… ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاورنے خیبرپختونخوا کے سابق وزیر بخت بیدار کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہرجانہ کے مقدمہ کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور شبیرخان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہرجانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل قاضی انور عدالت میں پیش نہ ہوسکے جبکہ مدعی سابق صوبائی وزیر بخت بیدار عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق صوبائی وزیر بخت بیدار نے عمران خان کے خلاف ہرجانہ بڑھانے کیلئے رٹ میں ترمیم کرنے کے لئے درخواست دی جبکہ مقدمہ کی سماعت 31مئی تک ملتوی کردی۔عمران خان نے سابق صوبائی وزیر بخت بیدار پر کرپشن کا الزام لگایا تھا جس پر بخت بیدار نے سیاسی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچنے پر ایک ارب روپے ہرجانے کی رٹ دائر کر رکھی ہے۔