پاکستان
22 مئی ، 2014

مختلف شہروں میں کیبل پر جیو کے چینلوں کی نشریات بند

مختلف شہروں میں کیبل پر جیو کے چینلوں کی نشریات بند

کراچی…ملک کے مختلف شہروں میں کیبل پر جیوٹی وی کی نشریات بند ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جیو نہ صرف مستند اور فوری خبر فراہم کرتا ہے بلکہ اس کے پروگرام معاشرے کی اصلاح کا سبب بھی ہیں۔یہ ہیں مسٹر جیم ، بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ، مگر کئی دنوں سے مسٹر جیم ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں، لیکن لوگوں کے دلوں میں موجود ہیں کیونکہ لوگوں کو نہ تو کسی چینل کی خبر پر اعتبار ہے اور نہ ہی بھروسہ۔ لاڑکانہ کے شہری کہتے ہیں جیو کی نشریات بند کرکے کیبل آپریٹر نے عوام کو الیکٹرونک میڈیا سے دور کردیا ہے۔ جیو اوپر سے بند کرایا گیا ہے۔ جیو کے بغیر ایسا لگتا ہے جیسے الیکٹرونک میڈیا سے کٹ گئے ہیں۔نوشہرہ اور چارسدہ میں بھی لوگوں نے کیبل آپریٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حوصلہ پیدا کریں اور کیبل پر جیو کی نشریات بحال کردیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جیوکی نشریات کی بندش آزادی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے۔ انہوں نے جیو کی بندش کو پیشہ وارانہ بددیانتی قرار دیتے ہوئے کیبل آپریٹرز سے اسے فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :