پاکستان
22 مئی ، 2014

اڈیالہ جیل میں قیدی پر تشدد، ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کر لیا

اڈیالہ جیل میں قیدی پر تشدد، ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کر لیا

اسلام آباد…اڈیالہ جیل میں قیدی پر تشدد کیے جانے پر اسلام آبادہائی کورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کر لیا۔عدالت میں درخواست سزائے موت کے قیدی غلام مصطفیٰ گیلانی کی بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔عدالتی حکم پر قیدی کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کر دیا گیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کمرہٴ عدالت میں قیدی کو ہتھکڑیاں نہ لگانے کا حکم دیا۔غلام مصطفی گیلانی نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ 6 مئی کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل نے اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ جسٹس شوکت صدیقی کا کہنا تھا کہ الزامات سنگین نوعیت کے ہیں جن کی تحقیقات ضروری ہیں، بدقسمتی سے یہ الزامات نئے نہیں، عام تاثر یہی ہے کہ جیل کے اندر کوئی قانون نہیں ہوتا، اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے بھی جیل حکام کا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کر سکے۔ دوران سماعت آئی جی جیل خانہ جات کو 27 مئی کو ذاتی طور پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

مزید خبریں :