22 مئی ، 2014
لاہور…ایف آئی اے حکام نے لاہورایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 4افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ان افراد کو جعلی کاغذات بنوا کر دینے والے انسانی اسمگلروں کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کئے جانے والوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ذوالفقار شاہد اور چنیوٹ کے رہائشی اظہر نصیر، ارسلان اور عمران شامل ہیں۔ یہ افراد جعلی دستاویزات پر جنوبی افریقا اور اٹلی جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایف آئی اے حکام نے چاروں ملزموں کے علاوہ 3انسانی اسمگلروں زبیر چیمہ، افضل بٹ اور فراز احمد کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے۔ انسانی اسمگلر وں نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کرملزموں سے 18لاکھ روپے فی کس وصول کئے۔