پاکستان
22 مئی ، 2014

بھارتی سکھوں کے ایک وفدکاپنجاب اسمبلی کادورہ

بھارتی سکھوں کے ایک وفدکاپنجاب اسمبلی کادورہ

لاہور…بھارتی سکھوں کے ایک وفدنے پنجاب اسمبلی کادورہ کیا۔وفد نے صوبائی وزیرِقانون راناثناء اللہ سے ملاقات کی اورپنجاب اسمبلی کی کارروائی دیکھی۔سردار اوتار شیرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر کے سربراہ سردار اوتارسنگھ مکڑکی سربراہی میں 8رکنی بھارتی وفدپنجاب اسمبلی پہنچا،جہاں وفدنے پنجاب کے وزیرِقانون راناثناء اللہ سے ملاقات کی۔وفد نے رانا ثناء اللہ کوکرپان تحفے میں دی ،بعدمیں وفدنے پنجاب اسمبلی کی کارروائی دیکھی۔وفد کے ارکان کاکہناتھاکہ پاکستان میں آکرانہیں بہت پیار ملاہے۔

مزید خبریں :