پاکستان
22 مئی ، 2014

ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا کل احتجاج کا اعلان

ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا کل احتجاج کا اعلان

لاہور…مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس جعفری نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجاناصرعباس کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کل ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردوں کو مذاکرات کے نام پرمزید کارروائیوں کے لیے وقت دے دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :