23 مئی ، 2014
کراچی…خوبصورت فن پارے نہ صرف دیکھنے والوں کو متاثر کرتے ہیں بلکہ ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ کراچی میں ناظم آباد فلائی اوور کے نیجے چاروں صوبوں کی عکاسی کرنے والے نمونے بنائے گئے ہیں مزار قائد، مینار پاکستان، زیارت کی رہائش گاہ اور درہٴ خیبرکے خوبصورتی سے بنائے گئے یہ ماڈلز پاکستان کی تہذیب اور ثقافت کے عکاس ہیں۔انہیں دیدہ زیب انداز میں بنانے والوں کا مقصد اس شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے، جہاں کراچی کے ماحول میں آبادی کے بے ہنگم اضافے نے آلودگی، گندگی اور دھوئیں میں اضافہ کردیا ہے، ایسے میں پلوں اور اوور ہیڈ برجز کے نیچے ماحولیاتی بدصورتی بھی نظر آتی ہے۔ایسے میں صناعی کے یہ نمومے شہر کو پروقار شکل دینے کا باعث بن رہے ہیں۔