پاکستان
23 مئی ، 2014

وزیرداخلہ نے سکھ مظاہرین کے پارلیمنٹ میں داخل ہونے کا نوٹس لے لیا

وزیرداخلہ نے سکھ مظاہرین کے پارلیمنٹ میں داخل ہونے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سکھ مظاہرین کے پارلیمنٹ ہاوٴس میں داخل ہونے کا نوٹس لے لیا،کوتاہی برتنے پر ایک ایس پی،تین ڈی ایس پیز اور دو ایس ایچ اوز کو معطل کر کے چارج شیٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سکھ مظاہرین کے پارلیمنٹ ہاوٴس میں داخل ہونے پرسخت ناراضی کا اظہار کیا۔ چوہدری نثار نے ایس پی قومی اسمبلی حبیب اللہ نیازی، ڈی ایس پی سیکریٹریٹ فدا ستی، ڈی ایس پی بنی گالہ سفیر شاہ اور ڈی ایس پی قومی اسمبلی خالد ورک کو معطل کر دیا۔انہوں نے ایس ایچ او سیکریٹریٹ عبدالرحمان اور ایس ایچ او بارہ کہو ستار شاہ کو بھی معطل کر تے ہوئے ان تمام پولیس افسران کو چارج شیٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مجاہد شیردل نے وفاقی وزیر داخلہ کو بتایا کہ سکھ مظاہرین نے نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرنے کی اجازت حاصل کی تھی۔ایس ایس پی محمد علی نیکو کارا نے اجلاس کو بتایا کہ پولیس کو تحریک انصاف کے مظاہرے میں مصروف دیکھ کر سکھ مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاوٴس کا رخ کیا۔

مزید خبریں :