23 مئی ، 2014
اسلام آباد… وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کہتے ہیں کہ کچھ سیاسی نابالغ چور دروازے سے اقتدار میں گھسنا چاہتے ہیں، جمہوری بساط لپیٹنے کے خواہش مندوں کو مایوسی ہوگی۔ وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو خود معلوم نہیں کہ کیاچاہتی ہے؟ آئی ایس آئی سے زیادتی ہوئی، اس نے شکایت کی، یہ مطلب نہیں کہ فوج سیاسی بساط لپیٹنا چاہتی ہے، پرویز مشرف کے حامی اور کچھ سیاسی نابالغ چور دروازے سے گھسنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آپس کی لڑائی کو قومی لڑائی بنا دیا گیا، حکومت میڈیا کے معاملے کو سلجھانے کی پوزیشن میں ہے، معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے انتظار کیا جا رہا ہے اس کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔