23 مئی ، 2014
لاہور…جیو کی بندش پر عام آدمی کے علاوہ ارکان اسمبلی بھی سراپا احتجاج ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان کا کہنا ہے کہ کیبل آپریٹرز کسی بھی میڈیا ہاوٴس کو بند کرنے کا اختیار نہیں رکھتے،عوام کی آواز بلند کرنے والے ادارے کو بند کرنا زیادتی ہے۔ جیو کی بندش پر ملک بھر میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پریشان ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان بھی اپنے پسندیدہ چینل جیو کی نشریات دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیو تو اصلاح کے پروگرام دکھاتا تھا، اور اس نے ہمیشہ حق سچ کی آواز بلند کی۔خواتین ارکان کا کہنا تھا کہ وہ جیو کے ساتھ ہیں، ان کی خواہش ہے کہ جیو پھر سے ٹی وی پر آئے اور اسکرین کی رونقیں بحال کرے۔