پاکستان
23 مئی ، 2014

سندھ حکومت نے شاہد حیات کو ہٹاکر غیر ذمے داری دکھائی، پرویز رشید

سندھ حکومت نے شاہد حیات کو ہٹاکر غیر ذمے داری دکھائی، پرویز رشید

اسلام آباد…وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے غیرذمے داری اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف شاہد حیات کو ہٹایا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا،وزیراعلیٰ سندھ کو فیصلے کاجائزہ لینا چاہیے۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری بیان میں وفاقی حکومت کے ترجمان پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کی کراچی پولیس چیف کے عہدے پر تقرری کا فیصلہ سندھ حکومت نے خود کیا تھا اورتمام طبقات کی رائے تھی کہ ان کو اپنے عہدے پر کام کرتے رہنا چاہیے کیونکہ گریڈ 20 کا ایڈیشنل آئی جی گریڈ 21 کے عہدے پر بھی تعینات ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے فیصلے کا جائزہ لینا چاہیے تاکہ کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام کو پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم اس آپریشن کی نگرانی جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :